19 August 2013 - 22:43
News ID: 5815
فونت
حزب اللہ کی شریعت بورڈ کے سربراہ:
رسا نیوزایجنسی - حزب اللہ لبنان کی شریعت بورڈ کے سربراہ نے اسلامی ممالک کی بہتری کے لئے فتنہ سے مقابلہ کو مذھبی، قومی اور انسانی فریضہ جانا ۔
حجت الاسلام محمد يزبک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی شریعت بورڈ کے سربراہ حجت الاسلام محمد یزبک نے اج لبنان کے علاقہ بعلبک کے مفتی بکر الرفاعی اور ان کے ہمراہ موجود شخصیتوں سے ملاقات میں تاکید کی کہ ضاحیہ بم بلاسٹ میں فقط غاصب صھیونیت کو فائدہ پہونچا ہے ۔


انہوں نے اس بم بلاسٹ میں شھید ہونے والے عیسائیوں، سنیوں اور شیعوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عوامی بھیڑ میں بم بلاسٹ کرنے والے بے دین اور حیوان صفت درندے ہیں ۔


لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے فتنہ سے مقابلہ کو مذھبی، قومی اور انسانی فریضہ بتاتے ہوئے سبھی کو قبائلی اور مذھبی دشمنوں کے مقابل ہوشیاری کی تاکید کی ۔


حجت الاسلام یزبک نے مزید کہا: تمام قبائل اور مذاھب کے پیرو، علماء اور عقلاء کی مدد سے اسلام دشمن عناصر کے بدترین چالوں کو ناکارہ بنائیں ۔


حزب اللہ لبنان کے برجستہ رکن نے تاکید کی: عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور پوری ملت اسلامیہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ میں دے کر مشکلات کو حل کریں ۔


انہوں ںے مزید کہا: حزب الله لبنان ہرگز استقامت کے دشمنوں کو لبنان میں مسلکی اور قبائلی جنگ شعلہ ور کرنے اور حقیقی دشمن غاصب صھیونیت سے غافل ہونے کا موقع نہیں دے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬