‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2013 - 14:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5874
فونت
مشھد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ:
رسا نیوز ایجنسی - مشھد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ حجت الاسلام عقیل حسین خان نے شام پر امریکا کے ممکنہ حملہ کی شدید مذ٘مت کرتے ہوئے کہا: شام پر امریکی ناکامی سے روبرو ہوگی اور امریکا ہے ساتھ سعودی حکمراں بھی ذیل و خوار ہوں گے ۔
حجت الاسلام عقيل حسين خان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کے ذمہ دار حجت الاسلام عقیل حسین خان نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی: سعودی حکمرانوں نے اس خطہ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں کرائے کے قاتل امریکہ کو کبھی عراق پر حملہ کرنے کی دعوت دی تو کبھی حزب اللہ لبنان پر اور اب شام پر حملہ کیلئے بھی سارا خرچ برداشت کرنے کو تیار ہیں ۔


حجت الاسلام خان نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور امریکہ کو شام پر حملہ کیلئے تیار کرنے والے سعودی حکمران بھی عنقریب ذلیل و خوار ہونگے کہا:  آج ثابت ہوچکا ہے کہ امریکہ کی مثال اس کتے کی مانند ہے جسکے ڈر سے بھاگیں تو پیچھے لگ جاتا ہے۔


سرزمین پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کل تک حملے کیلئے تیار فوج ایک ایک کرکے میدان چھوڑ چکی ہیں اور ایسا صرف مقاومت اور ثابت قدمی کی وجہ سے ہوا ہے کہا: امریکی صرف کرائے کے قاتل ہیں اور اسکے حکمرانوں کو اپنا اور اپنے فوجیوں کا پیٹ بھرنے کیلئے دینا بھر میں قتل و غارت گری کرنا پڑتی ہے اور بدقسمتی سے کافی عرصہ سے مسلمان امریکی مظالم کا شکار ہو رہے ہیں جسکی ایک وجہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کا فقدان اور دوسرے اسلام کے اندر سعودی، نجدی، وہابی ٹیومر کا وجود ہے جنکی وجہ سے امریکہ کا نجس وجود اس خطے میں موجود ہے۔


مشھد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سعودی حکمرانوں نے اس خطہ میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے کرائے کے قاتل امریکہ کو کبھی عراق پر حملہ کرنے کی دعوت دی تو کبھی حزب اللہ لبنان پر اور اب شام پر حملہ کے لئے بھی سعودی عرب سارا خرچ برداشت کر رہا ہے تاکید کی : اگر اتنا سرمایہ جو مسلمانوں کو برباد کرنے کے لئے سعودی، نجدی حکمران خرچ کر رہے اگر بیت المقدس کے لئے خرچ کرتے تو آج بیت المقدس آزاد ہوچکا ہوتا۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ آج مسلمانوں کی تمام بد بختیوں کی وجہ مسلم حکمران خصوصاً آل سعود ہیں جو یہودیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں کہا: آج مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا خون ہو رہا ہے، جسکے پیچھے بھی وہابی و نجدی فکر ہے۔


حجت الاسلام خان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق، افغانستان، لیبیا، مصر، لبنان، شام اور پاکستان میں لاکھوں مسلمان صرف وہابی نجدی افکار کے حامل شیطانی فوج (طالبان) کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں کہا: اب مسلمان ان درندوں کو پہچان چکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب سرزمین حجاز مقدس ان فاسد سعودی حکمرانوں سے پاک ہو جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬