‫‫کیٹیگری‬ :
31 October 2013 - 16:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6090
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی نے مبلغین سے خطاب میں بیان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مبلغان اسلام کو اس الہی فریضہ کے فروغ کی شفارش کی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایران کے گلستان صوبہ کے طالب علم سے ملاقات میں بیان کیا : انسان ہمیشہ خدا کے امتحانات سے روبرو ہے اور اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے نیک و شایستہ عمل انجام دیں ۔

انہوں نے طالب علم کی ذمہ داری معاشرے کی ہدات و بیداری جانا ہے اور وضاحت کی : طالب علموں کو چاہیئے کہ اس راہ پر ثابت قدم رہیں اور اپنی کوشش سے ہاتہ نہ ہٹائیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس مشہور استاد نے علم و دانش کے حصول کو طالب علموں کی بنیادی ضرورت جانا اور اظہار کیا : طالب علموں کو اپنی قیمتی وقت بیکار کاموں جیسے ٹیلی ویزن دیکھنے میں خراب کرے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ قدیمی طالب علم درس و مباحثہ کے لئے خاص اہتمام کرتے تھے وضاحت کی : اس وقت اچھی سہولت کے با وجود طالب علم درس میں نظم کے ساتہ حاضر نہیں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے حوزات علمیہ میں درس خلاق کے منعقد ہونے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : طالب علموں کو چاہیئے کہ پہلے خود کی تربیت کریں اور اس کے بعد معاشرے کی ہدایت میں مشغول ہوں اور یہ امر دین کے بزرگوں کی رہنمائی سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔

حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سلسلہ میں قائد انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مبلغین محرم کے ایام میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی فروغ کی طرف خاص توجہ دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬