20 January 2014 - 14:15
News ID: 6345
فونت
آیت الله سید عبدالله الغریفی:
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کے شیعہ عالم دین نے ہفتہ وحدت اور ولادت رسول اکرم (ص) و امام جعفر صادق (ع) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ایران مسلمانوں میں اسلامی اتحاد کاعلمبردار ہے ۔
آيت الله سيد عبدالله الغريفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین آیت الله سید عبد الله الغریفی نے گذشتہ روز شهر قفول کی مسجد امام صادق (ع) میں ہفتہ وحدت اور ولادت رسول اکرم (ص) و امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں کہا: مرسل آعظم کی ولادت کے سلسلہ میں دو نظریہ موجود ہے ایک 12 ربیع الاول اور دوسرے 17 ربیع الاول ہے ۔


انہوں نے هفتہ وحدت کو اسلامی جمھوریہ ایران کے ایجاد جانا اور کہا : ایران نے مذھبی و مسلکی اختلافات کے حل میں12 ربیع الاول سے دوسرے 17 ربیع الاول تک هفتہ وحدت کا نام دیا اسی بنیاد پر ایران دنیا میں اسلامی اتحاد کا علمبردار شمار کیا جاتا ہے ۔


بحرین کے شیعہ عالم دین نے ہفتہ وحدت کو تقریب بین مذاھب کا بہترین موقع جانا اور کہا: ہفتہ وحدت میں مومنوں کے دل  ایک دوسرے سے قریب کئے جائیں اور اختلافات سے پرھیز کیا جائے  ۔


آیت الله غریفی نے مزید کہا: مسلمان اس ہفتہ میں فتنہ و نفاق کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکیں اور منافقین کو اپنی بزم میں آنے کا موقع نہ دیں ۔


انہوں نے مسلمانوں میں اختلافات کے حوالہ سے دشمن خصوصا تکفیروں کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تکفیری گروپ، انسانوں کی جان، مال ، سرزمین اور ناموس کو مباح قرار دے کر مظلومین عالم اور دینی مقدسات کے خلاف مختلف قسم کی جنایتیں انجام دینے میں مصروف ہیں ۔


بحرین کے اس شیعہ عالم دین علاقہ میں تکفیروں کے مقاصد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تکفیری گروہ کا ایک مقصد علاقہ کی عوام کے درمیان رعب وحشت کا پھیلانا ہے ۔ 


انہوں ںے مزید کہا: تکفیری اسلام کے نام سے سوء استفادہ کرتے ہوئے جنایتیں انجام دے رہے ہیں ، تکفیری اسلامی تعلیمات سے نابلد ہیں اور وہ فقط خشونت و خونریزی کی زبان سے آشنا ہیں ۔


آیت الله غریفی نے یاد دہانی کی: کیا اِنہیں شرم آور اقدامات کا نام اسلام ہے؟ کیا یہی آسمانی دین ہے؟ کیا یہی دینِ مہربانی، عدل و انصاف ، حق و حقیقت و امنیت ہے؟ کیا یہی دینِ عزت و کرامت ہے ؟


انہوں نے سورہ انبیاء کی ایت 92 کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جو کوئی بھی اس طرح کا بد خو و برا دین پیش کرے و دین سے باہر اور جھوٹا ہے ۔


بحرین کے اس شیعہ عالم دین نے سوره آل‎عمران کی ایت 103 کے ضمن میں دنیا کے تمام مسلمانوں سے اتحاد و یکجہتی کی مطالبہ کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬