رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ایرپورٹ پر آج رہبر کیبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) کی ایران آمد اور تاریخی استقبال کی مناسبت سے پروگرام کے انعقاد کے ساتھ ہی ایران میں اسلامی انقلاب کی چونتیسیوں سالگرہ اورعشرۂ فجر کی مناسبت سے انجام پانے والے مراسمات و تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایران میں عشرۂ فجر کے آغاز کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم مطہر تشریف لے گئے جہاں آپ نے فاتحہ خوانی کی اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا نیز بہشت زہرا میں دیگر تمام شہداء کیلئے بھی فاتحہ پڑھتے ہوئے ان کی قربانیوں کی قدردانی کی۔
اسی طرح مختلف مذہبی مقامات منجملہ کلیساؤں اور کنیساؤں میں نقّارے اور بحری جہازوں اور ٹرینوں کے ہارن بجائے گئے۔
تہران ایر پورٹ پر انجام پانے والے مراسم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے متعلقین، ملک کے مختلف حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر رہبر کیبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) کے پوتے حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے خطاب کیا۔
پروگرام کے دوران امام خمینی(رہ) کا، جن راستوں سے گذر ہوا تھا وہاں پھول نچاور کئے گئے۔
واضح رہے کہ ایرانی تاریخ کے مطابق، آج بارہ بہمن مطابق یکم فروری مدتوں جلا وطنی کے بعد رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) کے وطن واپس لوٹنے کا دن ہے جس کے بعد انقلاب اسلامی ایران پیروزی سے ھمکنار ہوا ۔
قابل ذکر ہے کہ سے آج سے شروع ہونے والے یہ سلسلہ بائیس بہمن یعنی گیارہ فروری تک جاری رہے گا ۔