آیت الله نوری همدانی نے چہارمحال و بختیاری کے علماء سے ملاقات میں:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے صوبہ چہار محال و بختیاری میں ولی فقیہ کے نمائندہ ، ائمہ جمعہ و جماعات ، صوبہ کے سرکاری ملازمین اور علماء کے وفد سے ملاقات میں کہا: ائمہ جمعہ، لوگوں کی انقلابی ، مادی اور معنوی افکار و نظریات و احساسات کوتقویت دینے کی کوشش کریں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے صوبہ چہار محال و بختیاری میں ولی فقیہ کے نمائندہ ، ائمہ جمعہ و جماعات ، صوبہ کے سرکاری ملازمین اور علماء کے وفد سے ملاقات میں کہا: سن 88 کے فتنہ کے بعد ہم نے ایران کے مختلف شھروں کا سفر لازمی و ضرور سمجھا تاکہ خود لوگوں کی باتوں کو سن سکوں اور یہ ہمارا 15 واں سفر ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے صوبہ چہار محال و بختیاری کی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس صوبہ کے سفر کے بعد میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کو اس کی رپورٹ دوں گا اور آپ بھی اس پر خصوصی توجہ فرمائیں گے ۔
انہوں ںے معاشرہ میں ائمہ جمعہ و جماعات کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قدرت بیان ، قدرت مدیریت اور ملک و بیرون ممالک کی خبروں سے اگاہی ائمہ جمعہ و جماعات کی اہم خصوصیتوں میں سے ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے نامور استاد نے بیان کیا: ائمہ جمعہ، لوگوں کی انقلابی ، مادی اور معنوی افکار و نظریات و احساسات کوتقویت دینے کی کوشش کریں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں سے اچھا برتاو انبیاء الھی(ص) کی خاصہ ہے کہا: ائمہ اطهار(ع) ہمیشہ تاکید کرتے تھے کہ معاشرہ کی بنیاد عوام ہیں جنکا احترام لازمی ہے ۔
اس مرجع تقلید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران میں امام خمینی(ره) ہمیشہ لوگوں سے رابطہ رکھتے تھے کہا: عوام، انقلاب کی پیروزی کا سبب بنے اور پوری تاریخ میں جب بھی عوام کسی کام کی حامی رہی تو اسے کامیابی ملی ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم ہمیشہ لوگوں کو میدان میں حاضر رکھنے کی کوشش کریں کیوں کہ ان کی موجودگی اہم ہے کہا: اپ اپنی رفتار و گفتار پر خاص توجہ رکھیں اور اگاہ رہیں کہ علماء، انبیاء کا تسلسل ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء کی ذمہ داریاں سنگین اور اہم ہیں کہا: ہم ملک اور دنیا کے حالات سے اگاہ رہیں اور ملک کے جوانوں کی تربیت میں خاص کردار ادا کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے