‫‫کیٹیگری‬ :
23 August 2014 - 17:17
News ID: 7169
فونت
آیت ‌الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی - ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ اور ایران کے معروف شیعہ عالم دین نے کہا: مختلف میدانوں اور علوم میں شاگردوں کی تربیت، شیعت کے خلاف ہونے والے شبھات کا جواب اور خمس کا احیاء حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی اہم فعالتیں شمار کی جاتی ہیں ۔
آيت ‌الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی صوبہ فارس سے رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت ‌الله سید هاشم حسینی بوشهری نے یوم شھادت حضرت امام صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والی مجلس میں حضرت امام صادق علیہ السلام فضائل و کمالات بیان کئے اور کہا: حضرت امام صادق علیہ السلام نے اپنی 65 سالہ عمر اور 34 سالہ زمان امامت میں شیعت کو حیات ابدی عطا کی ۔


آیت ‌الله حسینی بوشهری نے عصر امام صادق(ع) کے حالات و شرائط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر امام صادق(ع) میں سیاسی بحران ایک جانب اور دوسری جانب عباسیوں و اموویوں کی اپسی جنگ نے حضرت امام صادق علیہ السلام کو فعالیت کا زمینہ فراہم کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: اس زمانہ میں مختلف و متعدد فقھی مذاھب ، منحرف تحریکیں ، مختلف مسلکیں اور اربابان خلافت میں فساد و عیاشی باعث ہوئی کہ امام صادق(ع) سخت حالات سے روبرو ہوں ، لھذا ضروری تھا کہ اپ ایسے شاگردوں کی تربیت کرتے جو تمام مسائل و مشکلات کا جواب دے سکتے ۔


قم کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام خود مناظروں کے نشست میں حاضر ہوا کرتے تھے کہا: اگر اج ہم دنیا میں بغور دیکھیں تو مکتب اسلام اور شیعہ کے خلاف شبھات بیان کئے جا رہے ہیں ، یہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ ان شبھات کا جواب دیں ۔ 


آیت ‌الله حسینی‌ بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت امام صادق(ع) اپنے زمانہ میں مرسوم تمام سوالات و شبھات کا جواب دیا کرتے تھے اور اپ نے معاشرہ کی فضا کو دینی و مذھبی فضا میں بدل کر رکھدیا کہا :  اپ فقط اسی پر اکتفا نہیں کیا کرتے تھے بلکہ اپ شیعوں کے درمیان مشکلات پر بھی نگاہ رکھتے تھے اور ائے دن دنیا میں موجود شیعوں کے حالات سے باخبر ہوتے تھے  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام صادق(ع) نے اموی اور عباسی خلفاء کے مقابل چند اہم کام انجام دئے کہا: اپ نے مستقل عدالت کا قیام کیا تاکہ شیعہ سامراجی عدالت میں مراجعہ نہ کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: اپ نے خمس کا احیاء کیا جو عصر حضرت امام محمد باقر(ع) و حضرت امام جعفر صادق(ع) سے پہلے فراموش شدہ مسئلہ تھا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ شیعہ مالی حوالہ مستقل ہوجائیں ۔


آیت ‌الله حسینی بوشهری نے اپ کے دیگر اقدامات میں سے شخصیتوں کی تعمیر جانا اور کہا: حضرت امام جعفر صادق(ع) نے اپنی طول حیات میں لاتعداد اور بے مثال شاگرد تربیت دئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬