رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی آج ظھر سے پہلے ایرانی انتظامیہ سے ملاقات میں آیت « یا أَیُّهَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنینَ عَلَی الْقِتالِ إِنْ یَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صابِرُونَ یَغْلِبُوا مِائَتَیْنِ وَ إِنْ یَکُنْ مِنْکُمْ مِائَةٌ یَغْلِبُوا أَلْفاً مِنَ الَّذینَ کَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لا یَفْقَهُونَ ، ترجمہ: اے نبی ! مومنوں کو جنگ کی ترغیب دیں، اگر تم میں بیس صابر (جنگجو) ہوں تو وہ دو سو (کافروں) پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سو افراد ہوں تو وہ ایک ہزار کافروں پر غالب آ جائیں گے کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیںجو سمجھتے نہیں ہیں » کہا: اگر اپنے مقصد کی تکمیل میں خدا پر بھروسہ کریں گے تو یقینا کامیاب ہوں گے ۔
انہوں نے بیان کیا: بعض آیات کا شان نزول رسول اسلام(ص) کی ذات گرامی ہے ، مگر رسول اسلام(ص) کا لباس پہننے والوں پر ضروری ہےکہ آپ کے راستہ پر بھی چلیں، امام خمینی(ره) نے خدا کے بھروسہ خالی ہاتھ سامراجیت کا مقابلہ کیا اور خداوند متعال نے ان کی مدد کی لھذا اسلامی حرکتوں میں خدا پر توکل و بھروسہ لازمی ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مختلف میدانوں میں مسلمانوں کی پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند نے فرمایا کہ اگر مجھ پر توکل و بھروسہ کروگے تو میں دشمن کو تمھاری نگاہوں میں چھوٹا کردوں گا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خدا کا ارادہ تمام چیزوں سے بالاتر ہے کہا: اگر ہماری امیدیں اور ارادہ الھی ہو تو خداوند متعال ہمارے راستہ کو معین کرے گا اور خدا نے راستہ معین کیا تو اس حالت میں اگر دشمن بھی زیادہ ہو تو بھی پیروزی ہماری ہے ۔