‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2015 - 23:22
News ID: 8299
فونت
آیت اللہ اراکی:
رسا نیوز ایجنسی - تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے اسلامی ممالک سے درخواست کی کہ امن کی برقراری، اتحاد کے قیام اور کشیدگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریں ۔
آيت اللہ محسن اراکي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں تاجکستان کے سفیر نعمت اللہ امام زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک متحد ہو کر ایک ایسی بڑی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طاقت میں تبدیل ہوسکتے ہیں جس سے علاقے بلکہ پوری دنیا کے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔


آیت اللہ اراکی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی ملکوں کے اتحاد کی صورت میں سیاسی و اقتصادی شعبوں میں بھی متحدہ موقف وجود میں آئے گا جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچے گا کہا: تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم اور تاجکستان کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا ۔

 

واضح رہے کہ تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں تاجکستان کے سفیر نعمت اللہ امام زادہ نے تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی کو تاجکستان میں انتہا پسندی کے خلاف عنقریب منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬