02 December 2017 - 17:25
News ID: 432071
فونت
حجت الاسلام عقیل حسین خان:
سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے بعد جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے آل سعود اور امریکی پٹھو جو حکومتی ایوانوں اور قومی اداروں میں بیٹھے ہیں وطن عزیز اور ملت تشیع کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔
حجت الاسلام عقیل حسین خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے بعد کہا ہے کہ ملت تشیع اور پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے آل سعود اور امریکی پٹھو جو حکومتی ایوانوں اور قومی اداروں میں بیٹھے ہیں وطن عزیز اور ملت تشیع کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں، جس کی ایک مثال سید ناصر عباس شیرازی کا ان کالی بھیڑوں کے ہاتھوں اغواء ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی غیرقانونی گرفتاری کے بعد بھی یہ کالی بھیڑیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں، جس کیلئے ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس نے کہا کہ ہم اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی کابینہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود حریت پسند انسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں سے سید ناصر عباس شیرازی کو رہائی ملی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬