16 December 2017 - 15:20
News ID: 432277
فونت
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ سے ۴ مسلمانوں کی شہادت اور ۵۶۰ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں چار فلسطینی شہید اور 560 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے محصور علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کی پر تشدد کارروائی سے گذشتہ روز 4 مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے قریب مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

نمازجمعہ کے بعد مسجد الاقصی کے احاطے میں بھی فلسطینیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

جمعہ کو صیہونی حکومت نے بیت المقدس اور خاص طور پر مسجد الاقصی کےاطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی تھی اور علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔

جمعہ کو پورے فلسطین منجملہ غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ میں بیت المقدس کی حمایت اور امریکا اور اسرائیل کی مذمت میں مظاہرے کئے گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے دس روز قبل نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں اور فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے پر مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ پورے عالم اسلام میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬