16 December 2017 - 15:26
News ID: 432279
فونت
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی تازہ ترین جارحیت میں ۵۰ سے زائد افراد شہید ہو گئے۔
یمن پر سعودی جارحیت

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے طبی اور سکیورٹی ذرائع  نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے یمن کے ساحلی علاقوں پرحملے میں 28 یمنی شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں  نے جمعہ کے روز یمن کے صوبے تعز کے علاقے موزع Mawza پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

سعودی  جنگی طیاروں کے صوبہ صعدہ پر حملے میں 15 افراد شہید ہوئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں  کی صوبہ مآرب کے علاقے صرواح پر جارحیت میں جانی نقصانات  کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ،متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر حملہ کیا اور اس کی زمینی اور فضائی محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد شہید زخمی اور بے گھر ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬