16 December 2017 - 15:28
News ID: 432280
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نفاق اور بے حیائی کے لئے کسی بھی حد و مرز کا قائل نہیں۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ  یمن کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پروپیگنڈوں کو دہرا رہا ہے اور جنگ میں تحقیق کرنے والے گروہ( CAR ) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کے ہتھیار ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے عراق اور شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں یمن بحران پر ایران کے کردار کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع دن سے ہی جنگ بندی، امدادی سامان کی ترسیل اور مذاکرات کا حامی رہا ہے.

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب 'نیکی ہیلی'نے گزشتہ روز ایران مخالف بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور جوہری معاہدے کے باوجود ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.

ایران کے مندوب غلام علی خوشرو نے امریکی مندوب کے الزامات کے جواب میں کہا کہ بدقسمتی سے انھوں نے یمنی قوم پر غربت، غذایی قلت اور عذاب مسلط کیا ہے مگر یمنی عوام جارحیت، بمباری اور دھمکیوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬