16 December 2017 - 15:34
News ID: 432282
فونت
ہندوستان کی مرکزی کابینہ نے طلاق ثلاثہ پر پابندی لگانے اور اسے قابل تعزیر جرم قرار دینے سے متعلق بل کی کل منظوری دی۔
طلاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے کل اس بل کی منظوری دی جسے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کے تحت 3 طلاق دینا جرم قرار دیا جائے گا اور مجرم کو 3 سال کی قید سنائی جائے گی۔

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اسی سال اگست میں اپنے ایک فیصلے میں ایک ساتھ تین طلاق دینے کے طریقے کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دے کراس پر پابندی لگادی تھی۔

حکومت ہند نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کرانے کے لئے قانون سازی کرے گی ۔

ادھر مودی حکومت نے بل کو پاس کرانے میں سبھی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبھی پارٹیوں کو تین طلاق سے منسلک بل کو پاس کرانے میں تعاون کرنا چاہئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬