31 May 2020 - 15:41
News ID: 442847
فونت
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے داعش سے وابستہ اہم دہشت گرد رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے داعش سے وابستہ اہم دہشت گرد رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق اس مشترکہ کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد ملزم سکندر کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم سکندر خان نے تفتیش کے دوران 2019ء سے پہلے تحریک طالبان پاکستان سے وابستگی کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد ملزم کو 2013ء میں کراچی میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا۔

ملزم نے مردان جیل سے سزا کاٹنے کے بعد 2019ء میں داعش سے وابستہ ہوکر کراچی میں بھتہ خوری شروع کرنے کا انکشاف کیا اور ملزم نے پی آئی بی کے علاقے میں ڈاکٹر کے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ اور کلینک پر بم سے حملہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے شہر بھر میں بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف بھی کیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬