01 June 2020 - 14:37
News ID: 442859
فونت
علامہ تصور جوادی:
ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جیسے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں، وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 شوال 1344ھ تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے، جس دن خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزارات کو مسمار کرکے انتہاء پسندوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ نسل سعود کے سیاہ کارناموں سے پُر ہے اور ان میں انہدام جنت البقیع سیاہ ترین کارنامہ ہے کہ جس نے آل سعود کا مکروہ اور منافق چہرہ عالم اسلام کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اسلام کے اس عظیم و مقدس قبرستان جنت البقیع میں دُختر رسول، خاتون جنت، سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا، ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھم، اہلبیت رسول علیھم السلام اور اصحاب رسول رضوان اللہ علیھم مدفون ہیں اور ان کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے مسمار کرنا دراصل شعائر اللّہ کی توہین کرنے اور شعائر اللّہ کو مسمار کرنے کے مترادف ہے۔

علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع کے مقدس قبرستان میں دُختر رسول علیھا السلام و اہلبیتؑ رسول علیھم السلام اور اصحاب رسول رضوان اللہ علیھم کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے تمام مقدس مزارات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیا، جو کہ عالم اسلام میں غلامان رسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہِ وَسَلَّم کے سینوں میں زہر آلود خنجر کی مانند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں، وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔ آل سعود کی سوچ کو ہی لے کر داعش نے شام میں انبیاء کرام، اصحاب رسول حضرت اویس قرنی، حضرت حجر بن عدی اور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزارات تک مسمار کر دیئے۔ ہدف نواسی رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا مزار فیض بار تھا، لیکن مدافعین کی سخت مدافعت کی وجہ سے داعش کو وہاں منہ کی کھانا پڑی۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬