30 June 2020 - 23:31
News ID: 443046
فونت
لبنان کے شیعہ مفتی ؛
لبنان کے شیعہ مفتی نے لبنان میں بھوک پھیلانے کی امریکی سازش پر خبردار کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا کی دودھ دینے والی گائے کی سیاست لبنان میں کامیاب نہیں ہونے والی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شیعہ مفتی حجت الاسلام شیخ احمد قبلان نے اپنی تقریر میں اس ملک کی عوام پر معاشی و اقتصادی دباو اور ڈالر کی قیمت میں غیر ثباتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ملک ایک ایسے دو راہے پر پہوچ چکا ہے کہ یا معاشی مشکلات کو قبول کرے یا امریکا کی فریبکارانہ سیاست پر توافق کرے ۔

انہوں نے ملکی مسائل میں وطن پرستی کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : امریکا کی دودھ دینے والی گائے کی سیاست لبنان میں کامیاب نہیں ہونے والی ہے اور ہم لوگوں کو چاہیئے کہ بیرونی جنگ میں مداخلت اور تجاری اجناس کو لانے سے دوری اختیار کریں ۔

لبنان کے شیعہ مفتی نے بیان کیا : نفاق اور دو روخی ، لبنان کو فروخت کرنا اور اس کے ساتھ تجارت سے اس قوم کا درد کافی ہے ۔ ہم لوگ ایسے حالات سے گذر رہے ہیں کہ جو مشکلات دوا ، غذائی اشیاء ، بنیادی ضرورت اور انرجی کی وجہ سے پیش آیا ہے اس سے نجات حاصل کریں اور اپنے ملک کو مغرب کی دشمنانہ سیاست سے حفاظت کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬