06 July 2016 - 23:26
News ID: 422472
فونت
ہزاروں بحرینی مظاھرین نے عید الفطر کی نماز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ادا کی ۔
 بحرینی مظاھرین

 


رسا نیوز ایجنسی کی مرآت البحرین آن لائن سے رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ان کے گھر کے سامنے ہزاروں بحرینی مسلمانوں کا دھرنا جاری ہے۔

 

 

 

اس رپورٹ کے مطابق شاہی حکومت کی مخالفت اور آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بیس جون سے ان کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہزاروں بحرینی مسلمانوں نے بدھ کو عیدالفطر کی نماز بھی دھرنے کی جگہ پر ہی ادا کی ۔

 

بحرینی عوام نے نماز عیدالفطر اداکرنے کے بعد آیۃ اللہ شیخ عیسی کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان کی شہریت کی منسوخی کا فیصلہ واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 

 آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہزاروں بحرینی مسلمانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے رہبر کے دفاع میں جان بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔

 

دھر نے پر بیٹھے بحرینی مسلمانوں نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اس کے نتائج حکومت کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اپنا ملک چھوڑ کے کہیں نہیں جائیں گے۔

 

اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

دوسری طرف بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بحرین کے ایک اور معروف عالم دین شیخ الخباز کو گرفتار کر لیا۔

 

بحرین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شیخ الخباز کے ساتھ تیرہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬