05 October 2016 - 12:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423649
فونت
ٹیکسلا پاکستان:
فائرنگ

 

حسن کالونی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کو سپاہ یزید کے دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسن کالونی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کو سپاہ یزید کے دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کر دیا، جب وہ امام بارگاہ سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔

ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کا یہ سانحہ ٹیکسلا کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں واقع حسن کالونی میں پیش آیا ۔ امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کو موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا، جب وہ امام بارگاہ سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل تشیع کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے شہیدوں کی لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬