12 October 2016 - 22:41
News ID: 423789
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بعض ممالک بحران شام کے حل کے خواہاں نہیں ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کے دن نویں محرم الحرام کو قم المقدس میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک موجودہ دور کے شمر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان کا مقصد خطے کے مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہے اور اس ساری صورتحال سے اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہاکہ اسرائیلیوں نے جو تحقیقات انجام دی ہیں ان سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ اسلامی ممالک میں جنگ کی آگ کبھی بجھنے نہ دیں۔ حتی انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ بھی رابطے برقرار کر رکھے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان حالات میں ایران کو زیادہ آمادہ اور تیار ہونا چاہئے ، اسے اپنے دشمنوں کو اچھی طرح پہچان لینا چاہئے اور سلامتی کا ہمیشہ تحفظ کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران کی سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسی کی کوششوں کی بدولت دشمن ایران میں بدامنی پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔/۹۸۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬