12 October 2016 - 22:53
News ID: 423792
فونت
عرب لیگ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ عراق کے داخلی میں معاملات میں مداخلت سے دور رہتے ہوئے اس کے اقتدار اعلی کا احترام کرے۔
عرب لیگ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق، العراقیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عرب لیگ نے عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی مدت میں اضافے سے متعلق ترکی کی پارلیمنٹ کے بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کو چاہئے کہ وہ عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام کرے اور عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے-

عرب لیگ کے میڈیا سیل کے سینیئر عہدیدار عصام البرام نے عراقی حکومت اور عوام کے لئے عرب لیگ کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے ترکی کے اقدامات کے مقابلے میں شفاف اور سخت موقف اپنایا ہے-

اس سے پہلے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے عرب لیگ سے کہا تھا کہ وہ عراق کی حمایت میں موقف اختیار کرے اور عراق میں ترک فوج کی موجودگی اورعراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے پر ترکی کی مذمت کرے-

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بھی عراق میں ترکی کی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتی ہے-

واضح رہے کہ عراق کے داخلی معاملات میں ترکی کی مداخلت اور رجب طیب اردوغان کے مداخلت پسندانہ بیانات کے بعد انقرہ اور بغداد کے تعلقات بیحد کشیدہ ہو گئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬