26 October 2016 - 19:21
News ID: 424075
فونت
کمانڈر جنرل محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے تعلق سے سپاہ ، خلیج فارس کی سب سے طاقتور اور تجربہ کار فورس ہے۔
کمانڈر جنرل محمد علی جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے بدھ کو تہران میں سپاہ کی بحریہ  کے کیڈٹوں کے تعلیمی سال  کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں پائی جانےوالی غیر معمولی حساسیت کی وجہ سے سپاہ پاسداران ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے -

انہوں نے سپاہ کی اہم اور سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سپاہ پاسداران کی بحریہ دفاع مقدس کے دوران  بنائی گئی اور پھر دفاع مقدس کے بعد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اس نے اپنی فعال موجودگی کو ثابت کیا ہے -

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے اسلامی انقلاب کا اصل نعرہ تسلط پسند نظام اورعالمی سامراج کا مقابلہ بتایا اور کہا کہ آج تک دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا چکا ہے -

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی آج کی صلاحیتوں کا دفاع مقدس کے دور کی صلاحیتوں سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ سپاہ پاسداران کی آج کی  توانائیاں دفاع مقدس کے دور کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہیں -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬