26 October 2016 - 19:41
News ID: 424080
فونت
فلسطینی تنظیموں نے غزہ میں تحریک مزاحمت ختم کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کی تجویز مسترد کردی ہے۔
فلسطین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے تحریک مزاحمت ترک کرنے کے بدلے بعض سہولتوں کی فراہمی سے متعلق صیہونی حکومت کے وزیرجنگ اویگدر لیبرمین کی تجویز کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحریک مزاحمت پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے یہ تجویز ایسے وقت میں پیش کی ہے جب فلسطینی عوام کی استقامت اور غزہ پر حملوں میں ناکامی کی وجہ سے وہ انتہائی بے بس ہوچکی ہے۔

فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہی سرزمین فلسطین میں جاری انسانی بحران کا ذمہ دار ہے اور ہم اس کی غنڈہ گردی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ کے پیش کردہ مراعاتی پیکج کے مطابق اگر حماس اور دیگر تنظیمیں اسرائیل کے خلاف تحریک مزاحمت ختم کردیں تو وہ غزہ کی بندرہ گاہ، ایئرپورٹ اور انڈسٹریل زون کی تعمیر نو کے لیے تیار ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬