28 October 2016 - 22:28
News ID: 424111
فونت
لاہور میں جماعت اسلامی کا ۳ روزہ اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا۔
لاھور اجتماع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام وحدت روڈ کرکٹ گراونڈ میں 3 روزہ اجتماع شروع ہو گیا، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کہتے ہیں کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اجتماع پاکستان کی سیاست کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

لاہور کے وحدت کالونی گراونڈ میں ہونے والے اجتماع میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، حافظ محمد ادریس اور راشد نسیم سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کے شرکاء کیلئے عارضی شہر سجایا گیا ہے، کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ خیمہ لگا کر 2 ہزار کارکنوں کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے، اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ ملک پر مایوسی کے سائے منڈلا رہے ہیں، اس بے یقینی کی صورتحال میں اجتماع ملکی سیاست کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دیانتدار قیادت رکھتی ہے، ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، لاکھوں افراد کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، کشمیری عوام دراصل ہماری بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ملک میں کرپٹ نظام رائج ہونے کی وجہ سے عوام کے حق تلفی ہو رہی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬