28 October 2016 - 22:31
News ID: 424112
فونت
ثروت اعجاز قادری
ثروت اعجاز قادری نے ایک بیان میں کہا: بلوچستان میں بدامنی بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے، مودی کے بیان اور کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد حکومت کو ٹھوس اقدامات کرتی تو ملک و قوم پے در پے سانحات کا شکار نہ ہوتے۔
ثروت اعجاز قادری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منایا گیا، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد، سکھر اور لسبیلہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے، مودی کے بیان اور کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد حکومت کو ٹھوس اقدامات کرتی تو ملک و قوم پے در پے سانحات کا شکار نہ ہوتے، بلوچستان کو شام اور عراق کی طرح جنگ زدہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، دہشت گردوں کے سیاسی سہولت کاروں کو قومی مجرم قرار دیکر بے نقاب کیا جائے، ملک کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے، حکومت سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬