رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ قاف فیصل آباد کے ضلعی کوآرڈی نیٹر رانا محمد عظیم نے فیصل آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بدقسمتی سے پاکستان کی باگ ڈور نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں آ گئی، جس کی وجہ سے ملک مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا: علامہ اقبال اپنی فکر اور سوچ کے مطابق قوم کو بیدار کیا اور شاعری کے ذریعے پوری قوم کو ایک ولولہ انگیز اور پرجوش پیغام دیا، نوجوان شاعر مشرق کو رول ماڈل بنا ئیں، حکیم الامت کی شاعری زندہ و پائندہ اور جوان جذبوں کی ترجمان ہے ۔
رانا محمد عظیم نے کہا:علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا ایک عظیم کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جسے قائد اعظم نے پایہ تکمیل کو پہنچایا، علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے خواب کی تعبیر قائداعظم نے کی اور ایک آزاد ملک پاکستان تشکیل دے کر قوم کو غلامی سے نجات دلائی۔
مسلم لیگ قاف کے رہنما نے کہا : بدقسمتی سے پاکستان کی باگ ڈور نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں آگئی، جس کی وجہ سے ملک مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰