رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو لبنان کے دار الحکومت بیروت میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، عراق زائرین کے درمیان ہونے والے حالیہ بم بلاسٹ کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہا: زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کے درمیان یہ بم بلاسٹ ، بمباروں کے حیوان صفت ہونے اور ان کی درندگی کی نشانی ہے ، جنایتکار کا کوئی مذھب نہیں ہوتا وہ دین و انسانیت دونوں سے ہی دور و بے بہرہ ہیں ، اور در حقیقت داعش کا یہ اقدام شام اور عراق میں مسلسل ہار کی جھنجھلاہٹ کا بیان گر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: دھشت گردوں نے جن بے گناہ زائرین کو نشانہ بنایا ہے اور انہیں شھید کیا ہے ہم خداوند متعال کی بارگاہ میں ان کے لئے بہشت بریں کے طلبگار ہیں ۔
لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے دھشت گردوں سے مقابلے میں شام اور عراق کی مسلح فورس کی مسلسل کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا: عرب اور اسلامی ممالک کے حکمراں دھشت گردوں سے ہونے والی اس جنگ میں برابر سے سھیم رہیں تاکہ علاقہ سے تکفیری افکار کا صفایا ہوسکے ۔
آیت الله قبلان نے واضح طور سے کہا: علماء تکفیری دھشت گردوں کے خطرے سے دنیا کو آگاہ کریں کیوں کہ ان قاتلوں کا تبرئہ ہونا اسلامی معاشرے کے لئے ضرر رساں اور ان خوارج سے جنگ واجب ہے ۔
انہوں نے لبنانی فوج کے ہاتھوں داعش کے سرغنہ کی گرفتاری پر اظھار مسرت کیا اور کہا: تمام لبنانیوں کی ذمہ داری ہے کہ لبنانی فوج کہ جو ملک کے استقلال و ثبات میں کوشاں ہے حمایت کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۵