05 December 2016 - 09:12
News ID: 424880
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز ، صنعا کے نواحی علاقے سنحان پر تیرہ مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ تعز کے ساحلی شہر ذباب کے قریب سعودی اتحاد کی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
جنوب مغربی تعز کے علاقے عصیفرہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں اور یمنیی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

جبکہ صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں بھی یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ یمنی فوج نے صحرائے میدی کے علاقے میں سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور اس علاقے میں اس کی پیشقدمی روک دی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مارب کے علاقے صحن الجن فوجی چھاونی پر قابض سعودی اتحاد کے فوجیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬