10 January 2017 - 14:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425597
فونت
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر عالمی رہنماؤں ، شخصیتوں اور حکومتوں نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے ۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر عالمی رہنماؤں ، شخصیتوں ، حکومتوں اور مراکز نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے اور ایرانی قوم و ان کے پسماندگان کو تسلیت پیش کی ۔

شام :

شام کے صدر جمھوریہ بشار اسد نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت جانگداز پر تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسجانی نے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے شاہی حکومت کی خفیہ پولیس ساواک کی جیلوں میں برسہابرس ایذائیں برداشت کیں اور انہیں جیلوں میں سخت ترین شکنجے دیئے گئے لیکن ان کے پائے ثبات میں لرزش پیدا نہیں ہوئی ۔

بشار اسد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور  ایران کے اسلامی نظام کے مفادات اور مصلحتوں کے دفاع  کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو ایرانی عوام کی سربلندی اور آزادی کے لئے کوشش کرنے والے ایک مجاہد کے طور پر یاد کیا جاتا رہا ہے ۔

لبنان:

لبنان کے صدر میشل عون نے ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے لبنان کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ پر ہمیشہ زور دیا ۔

آذربائیجان:

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ رفسنجانی کو ایک تجربے کار اور دور اندیش سیاسی رہنما قرار دیا ۔

آرمینیا:

آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا : آرمینیا کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی یاد ہمیشہ باقی رہے گی ۔

الجزائر:

الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : ہاشمی رفسنجانی نے امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔

آئیوری کوسٹ:

افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ۔

جنوبی افریقہ:

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنی حکومت اور جنوبی افریقہ کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام ارسال کیا اور انہیں تعزیت کی ۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے لئے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کی طویل خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : وہ افریقی ملکوں خاص طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ایران کے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کے بانی تھے ۔

انہوں نے کہا : جنوبی افریقہ کے عوام اس سانحے پر ایران کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ھندوستان:

سرزمین ھندوستان کے وزیر آعظم نریندر مودی نے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کے انتقال پر ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ھندوستان کی پوری عوام اس عظیم سانحہ پر ایرانیوں کے دکھ و درد میں شامل ہے ۔

پاکستان:

پاکستان کے وزیر آعظم میاں نواز شریف نے اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے مرحوم کے لواحقین اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا:  ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران کی مقبول شخصیت تھے اور پوری دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے،

انہوں نے تاکید کی: ان کا شروع کردہ مفاہمتی ایجنڈہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت کیلئے باعث رہنمائی تھا، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۷۶۳

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬