رسا نیوز ایجنسی کی جنگ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاقہ صوابی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 10 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوابی میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر صوابی کے علاقے باجہ زئی بائی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں آج صبح باجہ زئی بائی پاس کے قریب سے ملیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جبکہ سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ لاشیں دہشت گردوں کی ہیں جنہیں گزشتہ رات کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰