25 March 2017 - 15:33
News ID: 427085
فونت
چیچنیا میں داعش دہشتگردوں کی جانب سے روسی فوجی بیس پر حملے میں ۶ فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں ۶ حملہ آور بھی مارے گئے۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں دہشتگرد گروہ داعش کے 6 دہشتگردوں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پرحملہ کیا اور شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں  6  حملہ آور بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈز نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا جہاں سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬