11 April 2017 - 12:30
News ID: 427434
فونت
صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے عیسائیوں کے احتجاجی مظاہرے کو سختی سے کچل دیا۔
صیہونیوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عیسائیوں نے صیہونیوں کے ہاتھوں قدس میں فلسطینیوں کے مقدس مقامات کی توہین اور جارحیت پر احتجاج کیا تاہم صیہونی حکومت کی پولیس نے قدس کے عیسائیوں کا مظاہرہ سختی سے کچل دیا اور کم سے کم چار عیسائیوں کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور انھوں نے صیہونی حکومت کے جرائم، توسیع پسندی اور دین و آزادی مخالف اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو امن کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ فلسطینیوں کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے باشندے بھی یہودی بستیوں کی تعمیر، تشدد، نسلی امتیاز اور غاصبانہ قبضوں پر احتجاج کرتے رہتے ہیں۔

عالمی برادری اور دنیا کے مختلف ممالک نے بھی بارہا صیہونی حکومت سے فلسطینی زمینوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم غاصب صیہونی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دیتی اور وہ اپنے غاصبہ قبضے اور فلسطینی عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬