رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کے سربراہ جان پال لابورڈ نے یورپ میں دہشت گردوں داعش کی واپسی کے سلسلہ میں خبردار کیا ۔
جان پال لابورڈ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کی یورپ واپسی کے بارے میں انتباہات ایک ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جب داعش کے تکفیری دہشت گرد، شام اور عراق میں مسلسل شکست کھا رہے ہیں اور ان کے زیرقبضہ علاقے یکے بعد دیگرے ان کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا : یورپی ملکوں کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر سفری جانچ پڑتال اور بندشوں کے باوجود ہمیشہ دہشت گرد عناصر سرحدیں عبور کر کےاپنے اپنے ملکوں کو واپس پہنچ جاتے ہیں اور یہ انسانی اسمگلروں کی دخالت سے زیادہ آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے سربراہ نے متعدد یورپی ملکوں کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ بارہ مہینے میں جو دہشت گرد عناصر واپس یورپ لوٹے ہیں ان کی تعداد تیس فیصد تک بڑھ گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۶/