22 May 2017 - 16:16
News ID: 428185
فونت
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر امریکی صدر کے الزام اور حماس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
حماس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹرمپ نے اپنا یہ بیان، امت اسلامیہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے اور صیہونی حکومت کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے دیا ہے-

حماس نے اپنے بیان میں امریکی سازشوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، دہشت گردی کو عرب اور اسلامی ملکوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس طرح سے علاقے کے ملکوں سے سیاسی، اقتصادی اور مالی فائدہ اٹھائیں-

  حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے استقامت اور مزاحمت سے متعلق فلسطینی قوم کے حق کا انکار کیا ہے جبکہ استقامت اور مزاحمت ہی سرزمین فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کا ایک جائز اور مقدس حق ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬