رسا نیوز ایجنسی کی العالم ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق، فلسطین حمایت کانفرنس کے سیکریٹری حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی میں تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی تحریک انتفاضہ قدس کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کی علامت ہے۔امیر عبداللھیان نے شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد مسجد الاقصی کو نمازیوں کے بند کرنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنا دارالحکومت تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے سازشی منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے اور عالمی برداری کی خاموشی اور امریکہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو اپنے مجرمانہ اور توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے کی شہہ مل رہی ہے۔
فلسطین حمایت کانفرنس کے سیکریٹری کا کہنا ہے ان حالات نے فلسطینیوں کواس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ عالمی اصولوں اور قوانین کے تحت اپنے جائز اور فطری حق کے دفاع کے لیے جو بھی ان سے بن پڑے انجام دیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰