18 August 2017 - 20:29
News ID: 429535
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے مارب میں ایک اسکول اور عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے۔۔
یمن میں بحران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے الحزم کے ایک اسکول ، رہائشی مکانات اور لوگوں کی املاک پر بمباری کی جس سے یمنی شہریوں کو خاصا نقصان پہنچا سعودی جنگی طیاروں نے اسی علاقے میں زرعی اراضی اور فصلوں پر بھی بمباری کی ہے۔صوبہ صعدہ، تعز، حجہ اور شبوہ کے بھی کئی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف، تعز اور البیضا میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔سعودی عرب نے اپنے بعض اتحادی ملکوں کے تعاون اورامریکہ کی ایما پر یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬