15 September 2017 - 18:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429961
فونت
سید عبد الرحیم موسوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو تل ابیب کو تباہ کردیں گے ۔
کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر حال میں ، دنیا کے کسی بھی علاقے میں اسلامی انقلاب کے اہداف کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں-

جنرل موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت اور جارح امریکہ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک ایران کے لئے خطرہ بنا رہا ہے کہا کہ ایران کے عوام ایک عرصے سے اسلام کے خلاف دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹے رہے ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ سے دشمن کے خوف زدہ رہنے کی ایک وجہ ان کا ایران کی مسلح افواج کی طاقت سے ناآشنا ہونا ہے اور اغیار سے عدم وابستگی نے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقت میں تبدیل کر دیا ہے-

جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن کو بھی اعتراف ہے کہ ، ایران اسلامی علاقے کا ایک طاقتور اور بڑا ملک ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬