16 September 2017 - 16:28
News ID: 429976
فونت
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے ایک بار پھر درجنوں شامی پناہ گزینوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے .
امریکن جنگی جہاز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے شام کے شہر دیرالزور میں شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم ایک سو عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیںیہ پہلی بار نہیں جب امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام میں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اس سے پہلے امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شہر رقہ اور دیرالزور میں درجنوں عام شہریوں کو موت کی نیند سلادیا تھا  شام کی وزارت خارجہ کئی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پانچ ستمبر کو بھر پور کارروائی کرتے ہوئے، دیرالزور شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

دوسری جانب شام اور اس کی اتحادی افواج نے دیرالزور کے شمال مغربی علاقے میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے عیاش نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کا ایک سعودی کمانڈر، سراقہ الملکی، شمال مغربی شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی لڑائی کے دوران اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬