27 September 2017 - 14:29
News ID: 430125
فونت
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکی رویے اور خلاف ورزیوں کی وجہ سے آج خطے اور دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی یوم تخفیف اسلحہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوہری اسلحہ ڈپووں کو جدید اور دوسروں کی نسبت طاقتور بنانے پر امریکی رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ کی وجہ سے آج جوہری ہتھیاروں کی دوڑ نئی شکل اختیار کر گئی ہے جس کو عالمی برادری ہرگز برداشت نہیں کرے گی.

انہوں نے تخفیف اسلحہ معاہدے پرایران کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے برعکس ایران کا کہنا ہے کہ یہ بل نہ فقط  این پی ٹی کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ اس کے استحکام کا باعث بنے گا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ تخفیف اسلحہ معاہدے کے شفافانہ نفاذ کے بجائے اپنی جوہری تنصیبات کو مزید فروغ دے رہا ہے جس سے عالمی امن کی صورتحال مزید متاثر ہوگی.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ این پی ٹی کا اصل مقصد و ہدف دنیاکو جوہری ہتھیاروں سے پاک و صاف بنانا ہے اور اسرائیل کو اس معاہدے میں شامل ہونا چاہئیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬