11 October 2017 - 11:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430331
فونت
میانمار کی ریاست راخین میں امن کے قیام کے لئے ہزاروں شہریوں نے بین المذہبی ہم آہنگی کے حق میں ریلی نکالی۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں نکالی جانے والی امن ریلی میں مختلف مذاہب کے ماننے والے دس ہزار سے زائد شہریوں نے ینگون فٹبال اسٹیڈیم میں جمع ہوکر بین المذاہب ہم آہنگی کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں بدھ مت کے پیروکاروں سمیت مسیحی، ہندو اور مسلم شہری بھی شامل تھے۔

میانمار کی ریاست راخین میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے باعث کافی زیادہ نسلی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 25 اگست سے اب تک چھے ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان جاں بحق اور کم سے کم آٹھ ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ کے قریب افراد بنگلادیش فرار کرچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬