13 October 2017 - 17:38
News ID: 430357
فونت
چین کی وزارت دفاع نے جنوبی بحرچین میں امریکی فوجیوں کے اقدامات پر خبردار کیا ہے ۔
چین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن ، جنوبی بحرچین کے دائرہ اقتدار میں آنے والے علاقوں میں چین کی اجازت کے بغیر اپنے بحری بیڑوں اور جنگی طیاروں کو نہ بھیجے -

چین کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ علاقے میں امریکی فوجی اقدامات دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ تعلقات حساس حالات میں پہنچ سکتے ہیں-

چین کی وزارت دفاع نے اس بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے علاقے میں اپنے فوجی اقدامات سے چین کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کو نقصان پہنچایا ہے-

ملیشیا، ویتنام، برونئی، چین، فلپائن اور تایوان کے درمیان جنوبی بحر چین کے بعض جزیروں کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے اور بیجنگ حکومت امریکہ پر علاقے کے امور میں مداخلت کرنے اور بحران پیدا کرنے کا الزام لگاتی ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬