13 October 2017 - 17:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430361
فونت
عراق کے صوبے الانبار کے مغربی علاقے رواہ اور القائم کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی السومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کا کہنا ہے کہ  صوبہ الانبار کے علاقے رواہ اور القائم میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کےلئے فوج اور رضاکاررفورسز کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں ۔

عراقی فوج نے گزشہ روز سرکاری سطح پر عراق کے صوبہ کرکوک کے مغربی شہر الحویجہ کی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزادی کا اعلان کیا تھا ۔

عراقی رضاکار فورسز کے کمانڈر "عبدالامیر رشید یار الله" کا کہنا تھا کہ الحویجہ شہر کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مغربی کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اب یہ علاقہ دشمن انسانیت اور انسان نما درندوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک کے الریاض نامی علاقہ سمیت 161 دیہاتوں کو داعشی درندوں سے آزاد کرالیا ہے اور الحویجہ کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

واضح رہے کہ داعش کے زیر قبضہ اکثر علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬