رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت منسوخ کرانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
الاخبار کے مطابق سعودی عرب کی عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب اتوار کو عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا اجلاس قاہرہ میں منعقد کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس اجلاس میں حزب اللہ کے خلاف مذمتی بیان جاری کرانے کی کوشش کرےگا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حزب اللہ کے خلاف معاندانہ کوششیں اسرائيلی اور امریکی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب خطے میں اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ اور معاندانہ اقدام انجام دے رہا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا مکروہ چہرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد کھل کر سامنے آگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/