21 November 2017 - 10:57
News ID: 431905
فونت
لیاقت بلوچ :
ملی یکجہتی کونسل کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے اغواء کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس طلب ۔
لیاقت بلوچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کی اہم رکن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اغواء کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اہم اعلیٰ سطحی اجلاس 22نومبر بروز بدھ اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس حدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کی جبری گمشدگی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں کونسل تمام رکن جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے ناصرشیرازی کے تین ہفتے سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اب تک حکومتی غیر سنجیدہ رویئے کی مذمت بھی کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس  میں شرکت کے حوالے سے تمام رکن جماعتوں کو باضابطہ طور پردعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں، ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے بھی گذارش کرتے ہیں کے وہ اجلاس میں لازمی شرکت فرمائیں ۔

اسدعباس نقوی نے ناصر شیرازی کے اغواء جیسے حساس مسئلے پر ملی یکجہتی کونسل کا بروقت اجلاس طلب کرنے پر کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا شکریہ اداکیا اور انہیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬