13 December 2017 - 13:18
News ID: 432226
فونت
ملتان میں وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدام سے دنیا کا امن خطرے میں ہے، امریکی اقدام سے عالمی دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بیت المقدس وکیل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جنوبی پنجاب بھر کے وکلا نے احتجاج کیا۔ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء نے ہڑتال کی اور بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرا دئیے۔

ذرائع کے مطابق وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے تاہم عمومی نوعیت کے مقدمات کا بائیکاٹ کیا۔ ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، ڈیرہ غازیخان، وہاڑی، راجن پور میں وکلاء نے احتجاج کیا۔

ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیر زمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام سے دنیا کا امن خطرے میں ہے، امریکی اقدام سے عالمی دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے پر غوروخوض اور لائحہ عمل طے کرنے کے لئے او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر فلسطینیوں کی آواز کو بلند کیا جائے، نہتے فلسطینی مسلمانوں کی ہر سطح پر مدد کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬