13 December 2017 - 13:26
News ID: 432230
فونت
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ مشرق وسطی کی ابتر صورتحال اور دنیا میں موجود خطرات کو دیکھتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس پرمن و عن عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
فیڈریکا موگرینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے یورپی پارلیمنٹ میں ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمت سے مشرق وسطی کے خطے کے لئے فائدہ ہوگا.

فیڈریکا موگرینی نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہے گا اور امریکی وزیرخارجہ نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے.

خاتون یورپی رہنما کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے سینکڑوں معائنہ کرنے کے بعد اپنی 9 رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے اور اس کے علاوہ یورپی ممالک نے بھی کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے لہذا ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے نے خطے میں نئے جوہری پھیلاؤ کے خدشات کو دور کردیا.

ایران کے ساتھ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اس عمل سے ایران جوہری معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے مدد ملے گی./۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬