15 January 2018 - 15:57
News ID: 433648
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی حسینی:
صوبہ البرز میں ولی فقیہ نمائندہ نے حق الناس اور حقوق والدین کی گفتگو میں کہا: روایتوں میں آیا ہے کہ ماں باپ کیلئے بہترین ہمنشین بنیئے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ البرز میں ولی فقیہ نمائندہ اور شھر کرج کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مهدی حسینی نے مدرسه علمیہ دارالسلام میں منعقد ایک اخلاقی نشست میں حق الناس اور حقوق والدین کے سلسلے میں گفتگو کی اور کہا: حق الناس کی میدان میں سب پہلی بات جو مورد توجہ ہے وہ والدین کے حقوق ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اسلام (ص) نے بیٹے پر باپ کے حق کے سلسلے میں فرمایا کہ ھرگز باپ کو ان کے نام سے نہ بلاجائے ، راستہ چلنے میں ان پر پیشی نہ اپنائی جائے ، جب تک باپ کھڑا ہو اولاد نہ بیٹھے اور ھرگز ایسا کام نہ کرے جس کی وجہ سے اس کے باپ کو کوئی گالیاں دے  ۔

شھر کرج کے امام جمعہ نے بیان کیا: روایتیں اس بات کی بیانگر ہیں بچے اپنے ماں باپ کے لئے بہترین ہمنشین ہوں ، انہیں جس چیز کی بھی ضرورت ہو اسے فراہم کریں ، اگر ان کی جانب سے کوئی تکلیف ہوئی ہو تو ان کی مغفرت کی دعا کریں ، ھرگز انہیں غصہ کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ محبت و شفقت سے پیش آئیں اور ان کی موجودگی میں اونچی آواز میں گفتگو نہ کریں اور لڑائی جھگڑا نہ کریں ۔

انہوں نے بیان کیا: قران کریم کا کہنا ہے کہ ماں باپ سے اُف نہ کرو یعنی عمل کے میدان میں ہم اس طرح پیش آئیں کہ اگر جانتے ہوں کہ ماں باپ کسی کام سے ناراض اور کبیدہ خاطر ہوں گے تو اس عمل کو انجام نہ دیں اور بچوں پر واجب ہے کہ ہمیشہ ماں باپ کا شکریہ ادا کریں اور جہاں تک ماں باپ کی نافرمانی شمار نہ ہو اس کی اطاعت کریں ، ان کے حق میں بہتر رہیں ، ان کا صدقہ دیں اور ان کے لئے دعا کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬