08 February 2018 - 21:21
News ID: 434956
فونت
سعودی عرب نے ۷۰ سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سعودی اور صیہونی اتحاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ۷۰ سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کرتے ہوئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے ۷۰ سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت نے پہلی بار ہندوستانی ایئر لائن " ایئر انڈیا" کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ایئر انڈیا کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ قربت اور نزدیکی کی وجہ سے عالم اسلام کو بہت بڑے خطرے کا سامنا ہوگیا ہے سعودی عرب اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے اشاروں پر کام کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬