رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے قاہرہ میں ایک بیان میں قطر کے محاصرے کو غیر اہم اور صرف ایک اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی آبادی مصر کے کسی روڈ پر آباد لوگوں سے بھی زیادہ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ قطر کے مسئلے کو سعودی وزارت خارجہ میں بارہویں رینک کا ایک عہدیدار دیکھ رہا ہے۔
سعودی ولعہد کے بیان کے ردعمل میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے بریسلز میں ان کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکوں کو اس کے رقبے کے لحاظ سے نہیں دیکھا جاتا اس لئے کہ کوئی بھی چھوٹا ملک ایسے مفکروں اور وسیع القلب شخصیات کا حامل ہو سکتا ہے جو اپنے ملک کے شہریوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسے بڑے ممالک بھی موجود ہیں کہ جن کے دل اور ذہنیت چھوٹی اور وہ صرف سازشوں میں مصروف ہیں اور علاقے میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام اور اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے پانچ جون دو ہزار سترہ سے اس ملک کے ساتھ تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸