رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسن نوری همدانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین حاج صادقی سے ملاقات میں اس تاکید کے ساتھ کہ ولایت فقیہ کو انقلاب اسلامی کا اہم رکن جاننا چاہیئے اور خداوند عالم کی طرف سے اس اہم نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیئے بیان کیا : انقلاب اسلامی کی بقا کا راز ولایت فقیہ و حکیم و دانا رہبریت کی حکمت عملی ہے جنہوں نے اپنی بصیرانہ اقدام سے دشمن کی سازش کو خاک میں ملا دیا ۔
انہوں نے وضاحت کی : سب لوگ اور حکام کو چاہیئے کہ اسلامی انقلاب کے پیمانہ اور قائد انقلاب اسلامی کی نصیحت و فرمائیش پر غور کریں اور اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ضروری اقدام کریں ، اسلامی انقلاب ولایت فقیہ کی نعمت کے برکت اور دشمن کے مقابلہ میں عوام کے میدان میں مضبوط و مستحکم کے ساتھ کھڑے رہنے کی وجہ سے ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی انقلاب ایران جمہوریت و اسلامیت کی بنیاد پر قائم ہوا ہے بیان کیا : اسلامی انقلاب ایران اسلام کا ایک اہم رکن ہے کیوں کہ امام خمینی رہ نے اسلامی احکام کے مطابق عمل کیا اور انقلاب کو کامیابی حاصل ہوئی ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : حضرت امام خمینی رہ نے حقیقی اسلام کو سماج اور لوگوں کی زندگی میں عملی صورت میں پیش کیا اور امریکی اسلام کی سختی سے مخالفت کی ، اس وقت علماء کی سب سے اہم ذمہ داری ہے کہ حقیقی اسلام اور سامرجیت کے ہاتھوں سے بنایا گیا اسلام کو لوگوں تک پہچنوائیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر اہم فریضہ کو زندہ کرنے کی تاکید کی ہے اور بعض افراد کی طرف سے حجاب کے سلسلہ میں شبہہ پیدا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر اسلامی احکامات جیسے حجاب معاشرے میں نافذ نہیں ہوگا تو تدریجا ختم ہو جائے گا ۔
انہوں نے بیان کیا : معاشرے کے لئے اقدار و ضد اقدار کو بیان کرنا چاہیئے تا کہ لوگ جان لیں کہ دشمن کی طرف سے جو بیان کیا گیا ہے وہ ضد اقدار تھا اور یہ معاشرے کو نقصان پہوچاتا ہے ؛ الہی و اسلامی اقدار کی حفاظت کے راہ میں جہادی صورت میں کام کرنا چاہیئے کہ اگر جہاد و جہادی فکر نہ ہو تو حکومت اور اس کی اقدار باقی نہی رہے نگے ۔
مرجع تقلید نے مختلف میدان خاص کر دفاعی و میزائیلی میدان میں ایران اسلامی کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوہری طاقت ، جوہری و دفاعی طاقت کا پایا جانا دشمن پر خوف طاری کرنے کا سبب بنا ہے جس سے دشمن بری طرح خوف زدہ ہے اور جب تک ملک میں جہاد و شہادت طلبی فکر باقی رہے گا اسلامی حکومت روز بروز قوی ہوتا جائے گا ۔
اسلامی جہوریہ ایران کے دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کو نقصان پہوچانے کی ناکام کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سامراجیت ، صیہونیست اور اس کے غلام و نوکر مسلسل خطے میں ایران کو نقصان پہوچانے کی ناکام کوشش میں مشغول ہیں اور اس لئے سب لوگوں کو ان سے ہوشیار رہنے اور اس کی سازش سے مقابلے میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے ؛ اسی طرح بعض اسلام دشمن عناصر کی طرف سے لندن میں ایران کے سفارت خانہ پر حملہ کو کم اہمیت نہیں دینا چاہیئے اس حادثہ کو سادہ نہیں جاننا چاہیئے بلکہ اس سلسلہ میں شدید عکس العمل پیش کیا جائے اور ملکی حکام کو چاہیئے کہ اس سلسلہ میں سخت قدم اٹھائیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/